QR CodeQR Code

اسکردو میں یوم القدس

1 Jun 2019 16:29

اسکردو میں انجمن امامیہ کے زیراہتمام القدس ریلی میں امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر ملی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے بابرکت موقع پر رہبر مستضعفین جہان امام خمینی ؒ کے حکم کے مطابق دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم القدس مذہبی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی گئیں، جن غاصب اسرائیل و سرغنہ مجرمین جہاں امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں پر جاری اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کی مذمت بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوسرے مقامات کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم القدس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مظلومین فلسطین کی حمایت میں القدس ریلیاں نکالی گئیں، امریکہ اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیے گئے، امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور احتجاجی جلسوں میں اسرائیل کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اسکردو میں انجمن امامیہ کے زیراہتمام القدس ریلی میں امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر ملی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کیں۔ اسکردو میں منعقدہ القدس ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بیت المقدس، امام خمینی، رہبر معظم کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ اسکردو شہر کی فضاء امریکہ اسرائیل مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔ عیدگاہ اسکردو سے برآمد ہونے والی ریلی جب یادگار شہداء اسکردو پہنچی تو عظیم الشان احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ یادگار شہداء پر اجتماع سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر موسیٰ علی، اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ شبیر،  مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی اور انجمن امامیہ کے رہنماء اصغر جوادی اور جے ایس او کے رہنماء نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 797415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797415/1/اسکردو-میں-یوم-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org