0
Saturday 1 Jun 2019 23:44

جھنگ، یوم القدس پہ ریلی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد منعقد ہونیوالی ریلی میں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگ مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود مخالف نعروں پہ مبنی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی اور کشمیری مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے زبردست نعرے بازی کی۔ مقامی رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور آخر میں اسرائیلی و امریکی پرچم نذرآتش کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء کی حفاظت کیلئے پولیس نے سیکورٹی کا سخت انتظام کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش