0
Monday 3 Jun 2019 17:07

2 جون، یوم سقوط ملتان

اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواب مظفر خان کی قربانی رنگ لائے گی اور وسیب کے لوگ اپنی مکمل حدود اور شناخت کے مطابق صوبہ سرائیکستان بہت جلد حاصل کریں گے، وسیب کو تقسیم کرنے کے فارمولے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان صوبہ محاذ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنمائوں نے نواب مظفر خان شہید کی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خواجہ غلام فرید کوریجہ، پروفیسر شوکت مغل، ظہور دھریجہ، مہر مظہر کات، علامہ اقبال وسیم، مقصود خان لنگاہ، اجالا لنگاہ، حاجی احمد نواز سومرو، فادر یونس عالم، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، سردار عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، سید غلام علی شاہ، غلام رسول خان گورمانی، شریف خان لشاری، سید ناصر شاہ، مختیار لنگاہ، ملک اکرم گھلو و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ درگاہ حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی کے احاطہ میں مدفون نواب مظفر خان شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے ساتھ چادر پوشی کی گئی۔

 
خبر کا کوڈ : 797705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب