0
Tuesday 4 Jun 2019 15:31

لاہور، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام اعتکاف

  • لاہور، ایم ڈبلیو ایم خواتین کے زیراہتمام سہ روزہ اعتکاف کی تصاویر

    لاہور، ایم ڈبلیو ایم خواتین کے زیراہتمام سہ روزہ اعتکاف کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے زیراہتمام خواتین کے لیے ماہ مبارک رمضان میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ 26، 27 اور 28 رمضان المبارک کو علی مسجد وفاقی کالونی جوہر ٹاون لاہور میں منعقد ہونیوالے اعتکاف میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی زیر سرپرستی اجتماعی عبادات، نماز باجماعت، دعا و مناجات اور تلاوت قرآن کی محافل منعقد ہوئیں اور خواتین کی فکری و روحانی تربیت کے لیے دروس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اعتکاف کے پہلے روز محترمہ ذکیہ نقوی نے اعتکاف کی اہمیت و فضیلت اور شرعی مسائل سے متعلق خواتین کو آگاہی دی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رکن شوری عالی مولانا سید مبارک علی موسوی نے انبیاء کرام کی سیرت اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور عبد و معبود کے تعلق اور رابطے کی ضرورت و اہمیت بیان کی۔

ستائیسویں شب کی مناسبت سے اجتماعی اعمال انجام دیے گئے اور دعاے افتتاح اور جوش کبیر کی تلاوت کی گئی۔ علاوہ ازیں مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت و رکن شوری عمومی ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے بھی خواتین کو اپنے مخصوص انداز میں درس دیا، انھوں نے مادیت سے معنویت و روحانیت کے سفر پر تفصیلا روشنی ڈالی، اس معنوی و روحانی محفل میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے بھی شرکت کی اور شرکاے اعتکاف سے خطاب کیا، جس میں اعتکاف اور اجتماعی عبادات کی فضیلت بیان کی اور دعا کی اہمیت اور اس کے ذریعے خدا کی معرفت اور قرب کیسے حاصل کیا جائے پر گفتگو کی۔ سہ روزہ اعتکاف کے اختتام پر اس با برکت محفل کا حصہ بننے والی تمام خواتین میں محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے اسناد تقسیم کیں، اعتکاف میں نوے سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 797900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے