QR CodeQR Code

پاراچنار، مرکزی جامع مسجد میں اعتکاف اختتام پذیر

4 Jun 2019 23:31

اعتکاف پچھلے 3 دنوں سے جامع مسجد پاراچنار میں جاری تھاـ اعتکاف میں بیٹھے مومنین نے قوم و ملت کی بقا اور مسافرین کے سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد میں جاری سہ روزہ اعتکاف کا آج احتتام ہوگیاـ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ اعتکاف میں سینکڑوں کے تعداد میں مومنین نے بارگاہ خدا وندی میں عبادات سر انجام دیےـ واضح رہے کہ اعتکاف پچھلے 3 دنوں سے جامع مسجد پاراچنار میں جاری تھاـ اعتکاف میں بیٹھے مومنین نے قوم و ملت کی بقا اور مسافرین کے سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔ اعتکاف کے اختتام کیلئے آج مرکزی جامع مسجد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فداحسین مظاہری، مدرسہ جعفریہ کے طلبہ و اساتذہ سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب علامہ فداحسین مظاہری نے اعتکاف میں تشریف فرما مومنین میں تخائف بھی تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 797985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797985/1/پاراچنار-مرکزی-جامع-مسجد-میں-اعتکاف-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org