0
Friday 7 Jun 2019 16:38

گلگت سکردو روڈ پر احتجاجی دھرنا

اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ کے متاثرین نے زمینوں کے معاوضے کم دینے کیخلاف روندو میں شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا۔ روندو ڈمبوداس بازار میں متاثرین کی کثیر تعداد نے گلگت سکردو روڈ پر دھرنا دے کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور حکومتی ایوانوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما محمد اقبال دلبر نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے روندو اور دوسرے علاقوں کیلئے الگ الگ قانون بنا رکھا ہے، شاہراہ کی زد میں ہماری قابل کاشت زمینیں، دکانیں اور مکانات کے ساتھ اپنے آباو اجدا کی قبریں بھی آ رہی ہیں، یہ شاہراہ روندو کا سینہ چیر کر بنائی جا رہی ہے لیکن روڈ متاثرین کو انتہائی کم معاوضے دیئے جا رہے ہیں۔ معاوضوں پر نظر ثانی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 798251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش