QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، برسی امام خمینی (رہ)

9 Jun 2019 22:56

اصغر علی کربلائی نے انقلاب اسلامی کا منظر پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام خمینی (رہ) کی بصیرت آمیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ ہم اور آپ اسلام ناب محمدی (ص) سے آشنا ہوئے.


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں بھی انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی تیسویں برسی کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں دسیوں ہزار خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ بسیج امام کے جوانوں نے کرگل قصبے کے شاہراہ و بازاروں کو بینرز اور پوسٹروں سے سجا کر رحلت امام راحل (رہ) کی یاد کو تازہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال دہلی میں تعینات ایران کلچر ہاوس اور سفارتخانے سے وابستہ مختلف مہمانوں نے برسی میں شرکت کی۔ مہمانوں میں جامعۃ المصطفٰی نئی دہلی کے سربراہ آقای رضا صالح، آقای حسین خوریانی، آقای احسان اللہ شکر الہی اور مائیکرو فلم نور کے سربراہ آقای مہدی خوجہ پیری کے علاوہ صدا و سیما کے مسئول آقای حسن عبدالمالکی اور آقای علی مہدی شامل ہیں۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے  نگران کونسل کے سینئر ممبر الحاج اصغر علی کربلائی نے انقلاب اسلامی کا منظر پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام خمینی (رہ) کی بصیرت آمیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ ہم اور آپ اسلام ناب محمدی (ص) سے آشنا ہوئے اور استکبار جہانی کے یلغار سے افکار محمدی اور نظام علوی کو ایک مرتبہ پھر دنیائے انسانیت و مستضعفین جہان کے لئے ایک پناہ گاہ وجود میں لائے۔


خبر کا کوڈ: 798577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/798577/1/مقبوضہ-کشمیر-برسی-امام-خمینی-رہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org