0
Monday 10 Jun 2019 20:44

زرداری کی گرفتاری کیخلاف گلگت میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف گلگت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، زرداری کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی بینظیر چوک گلگت پر درجنوں جیالے جمع ہوگئے۔ مظاہرے میں پیپلزپارٹی جی بی کے سینیئر نائب صدر جمیل احمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سابق صوبائی وزیر نصیر خان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نیب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ دوسری جانب نگر میں پی پی کے رکن اسمبلی جاوید حسین کی قیادت میں جیالوں نے شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 798756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش