QR CodeQR Code

اسلام آباد، سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری

11 Jun 2019 12:18

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
 


خبر کا کوڈ: 798903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/798903/1/اسلام-آباد-سابق-صدر-آصف-زرداری-کی-گرفتاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org