0
Thursday 13 Jun 2019 13:19

گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، دو افراد جاں بحق، درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، کھڑی فصلیں تباہ اور مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں جگہ جگہ سے بلاک ہو گئیں۔ بجلی اور کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، سینکڑوں سیاح پھنس گئے۔ طوفانی بارشوں نے بلتستان میں تباہی مچا دی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں۔ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی شگر میں ہوئی ہے جہاں سیلاب کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ بلتستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ استور میں شدید بارشوں کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا رابطہ سڑکیں بلاک ہو چکی ہیں، شاہراہ قراقرم بھی تھلیچی کے مقام پر بلاک ہے۔
خبر کا کوڈ : 799261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش