0
Thursday 13 Jun 2019 19:46

لاہور، ایرانی قونصل جنرل کا دورہ جامعہ نعیمیہ

اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آقائے رضائی فرد بھی تھے۔ قونصلر جنرل ایران محمد رضا ناظری نے وفد کے ہمراہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی شہادت قابل رشک اور خدمات لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو دہشتگردوں نے صرف اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ امن کی بات کرتے تھے اور ان کے لازوال تاریخی فتوے نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔ وفد کو جامعیہ نعیمیہ کے مختلف حصوں بشمول کتابخانہ اور کمپیوٹر سیکشن دکھائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 799347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش