0
Saturday 15 Jun 2019 13:39

جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب کی عید ملن پارٹی

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام گجرات میں شمالی پنجاب کے کارکنوں کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، صدر جے آئی یوتھ ضلع گجرات ڈاکٹر کاشف عدنان، صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا، امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ نے عید ملن پارٹی سے خطاب کیا۔ پروگرام میں جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ 22 کروڑ عوام اس وقت شدید آزمائش اور مصیبت کا شکار ہیں، بجٹ پاس ہونے سے قبل ہی مہنگائی کے سونامی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، غریب پریشان ہیں، جبکہ چندہ دے کر حکومت بنانے والے شوگرمافیا کے وارے نیارے ہو گئے ہیں، عمران خان کو لانے والے آج قوم کو جواب دیں کہ انھوں نے ملک کے ساتھ یہ کیا کیا ہے؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ امریکہ آپ کو پسند نہیں کرتا، ہمیں امریکہ کی نہیں اللہ کی خوشنودی عزیز ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش