QR CodeQR Code

کوہ پیمائوں کو بچانے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

19 Jun 2019 12:04

گزشتہ روز غذر اشکومن میں چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے سے خواتین اور غیر ملکیوں سمیت 6 کوہ پیما زخمی ہوئے تھے اور 5300 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے زریعے نکال لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے اشکومن میں برفانی تودہ گرنے کے بعد پھنسے ہوئے زخمی کوہ پیماؤں کو پاک فوج کے خصوصی ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 53 سو میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ملکی و غیر ملکی سمیت 6 کوہ پیماؤں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ روز اشکومن میں واقع چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودہ گرا تھا جس کی زد میں آ کر ایک مقامی کوہ پیما جاں بحق جبکہ خواتین اور غیر ملکیوں سمیت 6 زخمی ہوئے تھے، زخمی کوہ پیما 53 سو میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے زریعے نکال لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 800297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800297/1/کوہ-پیمائوں-کو-بچانے-کیلئے-پاک-فوج-کا-ریسکیو-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org