QR CodeQR Code

اسلام آباد، انصاران صاحب الزمانؑ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

19 Jun 2019 17:53

جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ورزش، کھیل، تقریری مقابلوں اور سیر و ساحت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام انصاران صاحب الزمان علیہ السلام کے عنوان سے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ورکشاپ میں پاکستان کے تمام ڈویژنز سے امامیہ طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ورکشاپ میں قرآن فہمی، عقائد، احکام، اخلاقیات، سیرتِ معصومین علہیم السلام، حالات حاضرہ، تنظیم، شخصیات کا تعارف، کیئریر گائیڈنس سمیت دینی، نظریاتی، تنظیمی اور تعلیمی موضوعات پر لیکچرز اور گروپ ڈسکشنز ہونگی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے علمائے کرام، سابق مرکزی صدور، دانشور اور پروفیسرز گفتگو کرینگے۔ جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ورزش، کھیل، تقریری مقابلوں، محفل انس با قرآن، جشن بلوغ، دعا و مناجات اور سیر و ساحت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 800315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800315/1/اسلام-آباد-انصاران-صاحب-الزمان-تربیتی-ورکشاپ-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org