QR CodeQR Code

سرگودہا، 30 روزہ اسلام شناسی کورس

20 Jun 2019 11:44

امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سرگودہا میں منعقد ہونیوالے کورس میں عقائد، تعلیمات قرآن، اخلاق، سیرت اور احکام کے موضوعات پر دروس منعقد ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر جامعۃ الفرات 7 بلاک سرگودہا کے زیراہتمام 30 روزہ اسلام شناسی کورس جاری ہے۔ امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سرگودہا میں منعقد ہونیوالے کورس میں عقائد، تعلیمات قرآن، اخلاق، سیرت اور احکام کے موضوعات پر دروس منعقد ہو رہے ہیں۔ کورس کے شرکاء سے جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال کے پرنسپل حجتہ الاسلام مولانا محی الدین کاظم، اوکاڑہ سے مولانا اخلاق حسین شیرازی، سرگودہا سے مولانا ظہور حسین خان، مولانا علی عمران اور جامعۃ الفرات کے سربراہ مولانا جعفر نجفی سمیت علماء خطاب کر چکے ہیں۔ اسلام شاسی کورس میں مختلف علاقوں سے شریک ہونیوالے طلبہ کو تربیتی اور تفریحی فلمیں اور پروگرام بھی دکھائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800382/1/سرگودہا-30-روزہ-اسلام-شناسی-کورس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org