QR CodeQR Code

اسلام آباد، جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی بجٹ سیمینار

19 Jun 2019 19:17

سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن کو بولنے نہ دینا اور دھونس جمانا ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم کا اپنا رویہ جمہوریت کش ہے، فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو پھر چوکوں اور چوراہوں میں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں قومی بجٹ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، معروف ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، ایف بی آر کے سابق رکن سرفراز احمد خان صدر نینشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی، صدر کسان بورڈ نثار ایڈوکیٹ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان محمد عامر سمیت اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن کو بولنے نہ دینا اور دھونس جمانا ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم کا اپنا رویہ جمہوریت کش ہے۔


خبر کا کوڈ: 800399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800399/1/اسلام-آباد-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-قومی-بجٹ-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org