QR CodeQR Code

لاہور، قرآنی طرز زندگی ورکشاپ

20 Jun 2019 18:48

علامہ علی عباس نقوی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے ایجنڈا میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت قرآن، تجوید، حدیث، عقائد، مہدویت، اخلاق، احکام، تاریخ و سیرت معصومین، ملکی و عالمی حالات، کیرئیر گائیڈنس اور شیعہ شناسی کے موضوعات پر علما کرام کے خصوصی دروس ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور کے علاقہ شاہ جمال میں سالانہ دسویں" طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ" کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کے پہلے روز طلبا کی رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کیا گیا جس پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبا کے اندراج کا عمل مکمل کیا گیا۔ رجسٹریشن میں طلبا کی صلاحیتیں جاننے کیلئے علما کرام و اساتذہ نے انٹرویو اور خصوصی ٹیسٹ لیا۔ انٹرویو کے منفرد مرحلہ کے بعد طلبا کو مختلف گروپس میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین ادارہ التنزیل کا کہنا تھا کہ قرآنی طرز زندگی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کیلئے قرآن کریم کو کتاب زندگی قرار دیکر ان کی تعلیمات قرآن کے مطابق زندگیوں کو استوار کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800604/1/لاہور-قرآنی-طرز-زندگی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org