0
Thursday 20 Jun 2019 18:48

لاہور، قرآنی طرز زندگی ورکشاپ

اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور کے علاقہ شاہ جمال میں سالانہ دسویں" طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ" کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کے پہلے روز طلبا کی رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کیا گیا جس پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبا کے اندراج کا عمل مکمل کیا گیا۔ رجسٹریشن میں طلبا کی صلاحیتیں جاننے کیلئے علما کرام و اساتذہ نے انٹرویو اور خصوصی ٹیسٹ لیا۔ انٹرویو کے منفرد مرحلہ کے بعد طلبا کو مختلف گروپس میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین ادارہ التنزیل کا کہنا تھا کہ قرآنی طرز زندگی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کیلئے قرآن کریم کو کتاب زندگی قرار دیکر ان کی تعلیمات قرآن کے مطابق زندگیوں کو استوار کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش