QR CodeQR Code

مری، افغان امن کانفرنس سے وزیر خارجہ کا خطاب

22 Jun 2019 12:01

لاہور پراسیس کے زیرعنوان کانفرنس میں رابطوں، تجارت، معیشت اور صحت سمیت مختلف شعبوں پرغورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کا بھی جائزہ لیا جائیگا، جو گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سنٹر فار پیس اینڈ ریسرچ (ایل سی پی آر) کی طرف سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے لاہور پراسس کے نام سے پہلی کانفرنس بھوربن مری میں منعقد ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کیا۔ تمام افغان سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور افغانستان کے صدر کے سیاسی مشیر، حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار، سینیٹرز اور افغان پارلیمنٹ کے ارکان سمیت ستاون مندوبین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔ لاہور پراسیس کے زیرعنوان کانفرنس میں رابطوں، تجارت، معیشت اور صحت سمیت مختلف شعبوں پرغورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کا بھی جائزہ لیا جائیگا، جو گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔ مندوبین افغانستان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز دینگے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے کا موقع فراہم کریگی اور اس سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 800866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800866/1/مری-افغان-امن-کانفرنس-سے-وزیر-خارجہ-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org