0
Saturday 22 Jun 2019 17:40

آئی جی پولیس کا دورہ سوات

اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے سوات میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ٹورسٹ کا یہاں آنا اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں مکمل امن ہے اور ٹورسٹ کا آنا عوام کیلئے خوشحالی کا دور لائے گا، کاروبار کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ پریس اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، ٹوارزم کے فروغ میں پولیس، صحافیوں اور عوام سب کا برابر کا کردار ہے۔ دوسری جانب آئی جی نے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز، جدید آڈیو/ویڈیو ورچوئل لیبارٹری اور انویسٹیگیشن سمولیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول میں زیر تربیت جوانوں کی جدید خطوط پر پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے اور سکول میں دی گئی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 800950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش