QR CodeQR Code

قطری وفد کی وزیراعظم ہاوس آمد

23 Jun 2019 10:59

دو طرفہ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وفود کی ملاقات میں پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت، زراعت اور خوراک، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبوں سمیت تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور قطر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں فروغ پر ایم او یو سائن کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق  امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرے پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مہمان ذی وقار نے وہاں پودا بھی لگایا، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔ استقبال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور قطری وفد کی قیادت امیر قطر نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس انفارمیشن شیئرنگ کے تبادلے پر بھی ایم او یو سائن کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 801048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/801048/1/قطری-وفد-کی-وزیراعظم-ہاوس-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org