QR CodeQR Code

گلبدین حکمتیار کے اعزاز میں جماعت اسلامی کا استقبالیہ

25 Jun 2019 01:28

امیر جماعت اسلامی نے افغان رہنماء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒ اور ڈاکٹر محمد مرسی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق افغان وزیراعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے امیر انجینئر گلبدین حکمتیار نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی نے افغان رہنماء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، نائب امیر و ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، شبیر احمد خان، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی و دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ انجینئر گلبدین حکمتیار تیس سال کے عرصہ کے بعد پاکستان آئے ہیں۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒ اور ڈاکٹر محمد مرسی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 801334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/801334/1/گلبدین-حکمتیار-کے-اعزاز-میں-جماعت-اسلامی-کا-استقبالیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org