QR CodeQR Code

کراچی میں برسی امام خمینی (رہ)

27 Jun 2019 03:27

کراچی کے نشتر پارک میں برسی امام خمینی کے اجتماع سے خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے ایران میں انقلاب برپا کرکے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہی نظام کو سرنگوں اور رعونت و تکبر کے بت کو پاش پاش کیا اور امت مسلمہ کو بتایا کہ جہاں بھی اسلام کے تشخص کو خطرہ ہو اس طرح توحید کا پرچار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے اتحاد و وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے جید شیعہ و سنی علماء کرام و ذاکرین عظام نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد کراچی کے نشتر پارک میں کیا گیا۔ کانفرنس سے تحریک بیداری کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بزرگ علم دین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ شبیر الحسن طاہری اور علامہ زاہد حسین سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ اپنے خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہا کہ امام خمینی وہ عظیم عالمی اسلامی رہنما تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا درس دیا، ان کی آواز دنیا کی ان طاقتوں کے خلاف تھی جو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرکے دنیا بھر میں اسلام کی شکل میں من پسند مذہب کا اجراء چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 801769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/801769/1/کراچی-میں-برسی-امام-خمینی-رہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org