QR CodeQR Code

اسلام آباد، انصاران صاحب الزمانؑ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

1 Jul 2019 22:00

قم المقدس اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء، ماہرین تعلیم اور سابق مرکزی صدور نے طلبہ کو دروس دیئے۔ آئی ایس او کے زیراہتمام دس روزہ ورکشاپ میں 400 سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام میٹرک تک کے طلبہ کیلئے دس روزہ انصاران صاحب الزمان علیہ السلام ورکشاپ جامع امامؑ صادق اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ قم المقدس اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء، ماہرین تعلیم اور سابق مرکزی صدور نے طلبہ کو دروس دیئے۔ آئی ایس او کے زیراہتمام دس روزہ ورکشاپ میں 400 سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔ طلبہ کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور دینی، فکری، تعلیمی اور تنظیمی موضوعات پر دروس کا سلسلہ جاری رہا۔ آخر میں طلبہ سے امتحان لیا گیا اور اسلام آباد کی تفریحی گاہوں کی سیر کروائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 802556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/802556/1/اسلام-آباد-انصاران-صاحب-الزمان-تربیتی-ورکشاپ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org