QR CodeQR Code

پاراچنار، ہسپتال میں مسائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

2 Jul 2019 21:20

پاراچنار کے عام شہری اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس کی شکل میں ہسپتال سے روانہ ہوئے اور مین روڈ پر نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔ جہاں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، علامہ باقر حیدری، سماجی رہنما فہیم طوری، مجاہد حسین، ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے جمشید شیرازی، ہدایت حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چار لاکھ کی آبادی کیلئے صرف آٹھ ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہیں، جسکی وجہ سے عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ڈاکٹروں کی کمی نیز دیگر مشکلات کے خلاف آج سول سوسائٹی نے احتجاج شروع کر دیا اور حکومت سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاراچنار کے عام شہری اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس کی شکل میں ہسپتال سے روانہ ہوئے اور مین روڈ پر نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔ جہاں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، علامہ باقر حیدری، سماجی رہنما فہیم طوری، مجاہد حسین، ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے جمشید شیرازی، ہدایت حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چار لاکھ کی آبادی کے لئے صرف آٹھ ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دورہ پاراچنار کے موقع پر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا، مگر تاحال اس اعلان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ حالانکہ ہسپتال میں عملے کی کمی کے باعث عوام پہلے ہی سے مشکلات کا شکار تھے، جبکہ سینیئر ڈاکٹرز کی پروموشن کے نتیجے میں ان کی آسامیان خالی ہونے کی وجہ سے تو ہسپتال میں صرف آٹھ ڈاکٹر رہ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے صحت کے حوالے سے مزید مشکلات پیدا ہوچکی ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے یہاں آنے والے اکثر مریضوں کو پشاور اور دیگر ہسپتالوں کی طرف ریفر کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور اپنے دورہ پاراچنار کے دوران وزیراعلیٰ کے پی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا جو اعلان کیا تھا، اس کو عملی جامہ پہنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 802744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/802744/1/پاراچنار-ہسپتال-میں-مسائل-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org