0
Wednesday 3 Jul 2019 01:11

اسکردو میں ڈیل آف سینچری پر سیمینار

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام اسکردو میں منعقدہ ڈیل آف سینچری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم نے فلسطین کے مسلمانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنی ہے۔ انقلاب اسلامی آیا تو امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی نے اسرائیل کا سفارتخانہ بند کرکے یاسر عرفات کو عمارت دے دی، تاکہ فلسطین کا سفارتخانہ کھولا جائے۔ فلسطین کے ایشو کو دفن ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے خواب کو پورا کرنے کے لئے امریکہ عرب حکمرانوں کو خریدنا چاہتا ہے۔ کوئی بھی غیرت مند مسلمان فلسطین پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے لیے کوشش جنوبی ایشیاء کی سالمیت کے لیے بھی خطرہ ہے اور اس راہ میں ایران سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل مل کر چائنہ کو کمزور کرنے کے لئے سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو اب سمجھ میں آجانا چاہیئے کہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 802792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش