QR CodeQR Code

لاہور، نصیری فتنے کیخلاف علماء کانفرنس

3 Jul 2019 09:11

جامعۃ المنتظر میں تقریب سے خطاب میں علماء کرام کا کہنا تھا کہ 50 سال سے مرجعیت نے دشمنان اسلام کے منہ پر طمانچے مارے ہیں۔ جسکا بدلہ اسلام دشمن عناصر اب تفریق پیدا کرکے لینا چاہتے ہیں۔ امام خمینی نے انقلاب اسلامی ایران کی شکل میں 1979ء میں سب سے پہلا طمانچہ اسلام دشمنوں کے منہ پر رسید کیا۔ مرجعیت کی سرپرستی کیوجہ سے ہر سال کربلا اور نجف کے درمیان شان و شوکت سے سفر عشق، اربعین کا جلوس اور شام میں دشمنان اسلام کی ناکامی کے باعث طاغوتی طاقتیں ڈھیر ہوگئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعۃ المنتظر لاہور میں علماء، خطباء اور مقررین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کچھ لوگ باطل نظریات پر شیعیت کا رنگ چڑھا کر مذہب جعفریہ خیرالبریہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ شیعہ عقائد کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے اور صحیح عقائد لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ ہم مثبت انداز میں ملک سے ہر قسم کی فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پیغام پاکستان کے نام سے دیئے گئے فتوے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 802808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/802808/1/لاہور-نصیری-فتنے-کیخلاف-علماء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org