0
Saturday 6 Jul 2019 00:44

اسلام آباد، احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے نادار افراد کا معیار زند گی بلند کرنے کے لئے احساس پروگرام کے تحت غربت میں کمی کی حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت ہر ماہ سماجی تحفظ کے لئے ملک میں نئے پروگرام شروع کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف فلاحی منصوبوں کا آغاز کررہی ہے جن کا مقصد ملک کے خدوخال کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر استوار کرنا ہے۔ عمران خان نے پاکستانی شہریوں کے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کیلئے تین سے دس فیصد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بے نامی املاک سے حاصل کردہ رقم احساس پروگرام کے فنڈز میں شامل کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 803376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش