QR CodeQR Code

صدر کا دورہ گلگت بلتستان

6 Jul 2019 11:08

ڈاکٹر عارف علوی 29 جون کو گلگت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں سیاحت اور مہمان نوازی کے عنوان پر منعقدہ بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا ایک ہفتے کا نجی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر عارف علوی گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر اور استور گئے اور پرفضا مقامات اور آب و ہوا سے لطف اندوز بھی ہوئے۔ صدر 29 جون کو گلگت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں سیاحت اور مہمان نوازی کے عنوان پر منعقدہ بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے قراقرم یونیورسٹی کے نوین کانوکیشن میں بھی شرکت کی اور طلبہ و طالبات میں میڈل تقسیم کیے۔ بعد ازاں صدر سکردو پہنچے جہاں وہ مختلف وفود سے ملے، ساتھ ہی سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ انہوں نے وقت بھی گزارا اور تصویریں بنوائیں۔ ڈاکٹر علوی اپنے دورے کے آخری روز استور گئے اور سرحدی اور سیاحتی گائوں منی مرگ کا دورہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 803429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/803429/1/صدر-کا-دورہ-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org