0
Saturday 6 Jul 2019 13:35

اسلام آباد پولیس کا چلڈرن سمر کیمپ

اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام سمر کیمپ جاری ہے، جس میں تقریباً 550 بچے شریک ہیں۔ 30 روزہ سمر سکول کیمپ میں بچوں کو جمناسٹک، تیراندازی، تیراکی، گھڑ سواری، موٹر سائیکل سواری، میوزک، انگلش لینگویج اور سپورٹس کی تربیت دی جاتی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق اس کا مقصد بچوں کو پولیس کے قریب لانا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہمارا نصب العین عوام کا احترام ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے بچوں کی ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما بھی ہوتی ہے، پاکستان پولیس ہمہ وقت شہادت قبول کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے، 8000 کے قریب پولیس افسران نے جام شہادت نوش کیا، اسلام آباد پولیس کے جوان ناکوں پر ہمہ وقت اس جذبے سے سرشار ہو کر ہر قسم کے مسائل کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا سمر کیمپ میں شمولیت کرنے والے بچوں کو سیف سٹی اور دیگر پولیس کے دفتروں کا وزٹ کرایا جائے گا اور ان کے ساتھ میں خود بھی ایک دن گزاروں گا اور اس کو یادگار ایونٹ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 803479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش