QR CodeQR Code

جامعہ مظہر الایمان چکوال میں اسلام شناسی کورس

6 Jul 2019 20:57

کورس میں حجۃ الاسلام مولانا محی الدین کاظم، مولانا نصیر حیدر، مولانا عامر ہمدانی، مولانا امداد حسین صابری، مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا افتخار حسین نقوی نے کورس میں شریک طلبہ سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کیلئے جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال میں مختصر دورانیہ کے اسلام شناسی کورس کا انعقاد ہوا۔ واضح رہے کہ جامعہ میں منعقد ہونیوالا یہ 29 واں کورس ہے۔ کورس میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہے۔ طلبہ کو عقائد، احکام، سیرت، اخلاق اور قرآنیات کے موضوعات پر علماء درس دے رہے ہیں۔ کورس کے دوران حجت الاسلام مولانا محی الدین کاظم، مولانا نصیر حیدر، مولانا عامر ہمدانی، مولانا امداد حسین صابری، مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا افتخار حسین نقوی نے کورس میں شریک طلبہ سے گفتگو کی، جامعہ کے اساتذہ آغا سید مظہر حسین سبزواری، آغا منتظر مہدی، آغا قاری آصف محسنی نے عقائد، حدیث اور تجوید القرآن کے حوالے سے دروس دیئے۔ مولانا افتخار حسین نقوی نے شریک طلبہ میں تحائف تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 803547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/803547/1/جامعہ-مظہر-الایمان-چکوال-میں-اسلام-شناسی-کورس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org