0
Sunday 7 Jul 2019 10:13

ڈی آئی خان، بلاول بھٹو کا جلسہ

اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان کی دھرتی شہداء کی دھرتی ہے۔ اس مٹی میں میرے کارکنوں کا لہو شامل ہے۔ میں اس دھرتی کا دفاع کرتا رہوں گا اور اس کے لیے مجھے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں، دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پہ تھے۔ کنڈی ماڈل فارم میں ان کے ہیلی کاپٹر نے لینڈ کیا تھا۔ یہاں پہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد وہ جلسہ گاہ میں پہنچے تھے۔ جلسہ گاہ میں جیالوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت قبائلی علاقہ جات میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میری والدہ دختر مشرق شہید بے نظیر بھٹو اور میرے بابا آصف علی زرداری کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش