QR CodeQR Code

لاہور میں نصیریوں کا ولایت کنونشن

7 Jul 2019 15:28

کنونشن میں علمائے کرام، مراجع عظام اور نظام ولایت فقیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کنونشن انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ عشر و زکواۃ کی طرح خمس کی وصولی کیلئے بھی الگ سے محکمہ بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کنونشن کے انعقاد پر کنونشن انتظامیہ سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں ہونیوالے غالیوں، نصیریوں اور صوفیوں کے پہلے "ولایت کنونشن" میں کسی قابل ذکر شخصیت حتیٰ کہ اس نصیری تحریک کے روح رواں غضنفر تونسوی، ذاکر آصف علوی، علامہ تصدق حسین سمیت کسی اہم شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ کنونشن میں علمائے کرام، مراجع عظام اور نظام ولایت فقیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کنونشن انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ عشر و زکواۃ کی طرح خمس کی وصولی کیلئے بھی الگ سے محکمہ بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کنونشن کے انعقاد پر کنونشن انتظامیہ سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملت جعفریہ نے اس کنونشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کا ان نصیریوں کے عقائد و نظریات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ غیر ملکی ایجنڈے پر ملت تشیع کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 803685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/803685/1/لاہور-میں-نصیریوں-کا-ولایت-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org