0
Monday 8 Jul 2019 09:32

منڈی بہاوالدین، مریم نواز کا استقبال اور جلسہ عام

اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بے قصور ہیں اور اب ان کو قید میں رکھنا گناہ ہے۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں آپ کی بے گناہی ثابت ہوچکی اور آپ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو نے نواز شریف کو 22 کروڑ عوام کے سامنے سرخرو کردیا اور اب یہ ثابت ہوچکا کہ انہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی سزا ملی۔ منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف جانتے تھے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے لیکن پھر بھی سر جھکا کر جیل چلے گئے اور اب ثابت ہوچکا کہ وہ بے گناہ ہی نہیں بلکہ بہادر بھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش