QR CodeQR Code

لاہور، قرآنی طرز زندگی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

9 Jul 2019 10:51

ورکشاپس میں علماء کرام نے عقائد اخلاق، احکام، سیرت محمد و آل محمد اور حالات حاضرہ پر دروس دیئے۔ آخری روز طلباء کا امتحان لیا گیا، نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد لاہور کے اسلامی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر نشین البصیرہ علامہ ثاقب اکبر نقوی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور میں طلباء و طالبات کیلئے قرآنی طرز زندگی طفلان مسلم تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر ہوگئیں۔ دس روزہ تربیتی و فکری ورکشاپس میں لاہور و مضافات سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ورکشاپس میں علماء کرام نے عقائد اخلاق، احکام، سیرت محمد و آل محمد اور حالات حاضرہ پر دروس دیئے۔ آخری روز طلباء کا امتحان لیا گیا، نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد لاہور کے اسلامی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر نشین البصیرہ علامہ ثاقب اکبر نقوی نے کی جبکہ مفتی امجد عباس نے بھی خصوصی شرکت کی.


خبر کا کوڈ: 803997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/803997/1/لاہور-قرآنی-طرز-زندگی-ورکشاپ-کی-اختتامی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org