0
Thursday 11 Jul 2019 16:09

پاراچنار میں ڈرائیونگ لائنسنس برانچ کا قیام

اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر DPO کرم رحیم شاہ نے قبائلی ضلع کرم میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام کا اعلان کر دیا، جس کے لئے شلوزان ہاؤس میں باقاعدہ دفتر بھی کھول دیا گیا ہے۔ لائسنس برانچ کے قیام کے بعد عوام جوق در جوق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی غرض سے دفتر ہذا سے مراجعہ کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ کے حکم پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اہلکاروں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کرنے والے حضرات سے جناح سٹیڈیم کے مقام پر پریکٹیکل ٹرائی دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔ پریکٹیکل ٹرائی میں فیل ہونے والے افراد کو آئندہ بدھ کو دوبارہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ طلب کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پریکٹیکل ٹرائی ہر بدھ کو منعقد ہوگی۔ علاوہ ازیں آج کے بعد اگر چیکنگ کے دوران کوئی شخص بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے پایا گیا تو اُسے پولیس کے چالان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس دوران 18 سال سے کم عمر کے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 804332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش