0
Friday 19 Jul 2019 22:28

جھنگ، شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے احتجاج

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان نے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی اسیری کیخلاف ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا۔ جمعہ کی نماز کے بعد پنجاب، گلگت بلتستان، سندھ، کے پی سمیت ملک بھر میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ جھنگ شہر اور گڑھ مہاراجہ میں مظاہرین سے آئی ایس او کے مرکزی اور مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے نائجیریا میں اسیر شیعہ رہنماء شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کیخلاف ظالمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نےگرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، پاکستانی حکومت کو چاہیے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 805863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش