0
Friday 19 Jul 2019 23:16

میانوالی، ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ افراد کی بے نامی جائیداد ضبط کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے۔ میانوالی ایکسپریس کے افتتاح‌ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ عام آدمی کے لئے آسانی پیدا کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو ملک مقروض تھا، مگر اب آسانیاں ہوگئی ہیں، ہمیں قرضوں کی قسطیں دینے کے لئے مزید قرضے لینے پڑے، قرضوں پر سود دینے کے لئے قرضے لینے پڑے، مشکل وقت تھا۔ انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون کا ایم او یو سائن کیا ہے، ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر صرف 8 گھنٹے کا ہوجائے گا، ایم ایل ون پاکستان میں انقلاب لائے گا۔
خبر کا کوڈ : 805865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے