QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں پہلی بار الیکشن

20 Jul 2019 18:34

صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے ضلع باجوڑ میں 3، خیبر میں 3، مہمند، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو دو نشستوں جبکہ ضلع اورکزئی اور ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی کے 100 باجوڑ 1 کے پولنگ اسٹیشن مانوڈھیری میں پی ٹی آئی کے انورزیب خان 253 لے کر پہلے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 183 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پی کے 115 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار غلام قادر خان بھٹنی 700 ووٹ لیکر پہلے اور جے یو آئی فے کے امیدوار شعیب آفریدی ووٹ 480 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ الیکشن میں پانچ بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے جن میں پی ٹی آئی، اے این پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی فے اور پی پی پی شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے ضلع باجوڑ میں 3، خیبر میں 3، مہمند، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو دو نشستوں جبکہ ضلع اورکزئی اور ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔


خبر کا کوڈ: 806025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/806025/1/قبائلی-اضلاع-میں-پہلی-بار-الیکشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org