QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ

21 Jul 2019 15:06

ٹراما سنٹر میں مبینہ خود کش دھماکے اور کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر رائو عمران سرتاج، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ، کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت، ڈی پی او سلیم ریاض، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر، سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم قصوریہ، ضلع ممبر حنیف پیپا ایڈووکیٹ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس اہلکاروں و معززین علاقہ نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر میں مبینہ خود کش دھماکے اور کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر رائو عمران سرتاج، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ، کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت، ڈی پی او سلیم ریاض، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر، سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم قصوریہ، ضلع ممبر حنیف پیپا ایڈووکیٹ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس اہلکاروں و معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ سٹیشن کمانڈر، آرپی او، کمشنر، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ نماز جنازہ ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 806177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/806177/1/ڈی-ا-ئی-خان-شہید-پولیس-اہلکاروں-کی-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org