0
Tuesday 23 Jul 2019 01:03

وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاوس آمد

اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا بعدازاں دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
خبر کا کوڈ : 806470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نیازی ٹرامپ مذاکرات میں پاکستانی پرچم کہاں ہے؟!!!!
ہماری پیشکش