QR CodeQR Code

چنیوٹ، آئی ایس او کی تربیتی ورکشاپ

23 Jul 2019 21:54

ضلعی تربیتی ورکشاپ کی میزبانی آئی ایس او چنیوٹ کے انتصار شہید یونٹ نے کی۔ امام بارگاہ ٹھٹی غربی چنیوٹ میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ضلع بھر سے محبین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام سہ روزہ انصاران صاحبؑ الزمان ضلعی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ تربیتی ورکشاپ کی میزبانی  آئی ایس او چنیوٹ کے انتصار شہید یونٹ نے کی۔ امام بارگاہ ٹھٹی غربی چنیوٹ میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ضلع بھر سے محبین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں علمائے کرام ، ڈویژنل مسئولین اور آئی ایس او کے سابقین نے دینی، نظریاتی، تنظیمی اور تعلیمی موضوعات پر شرکاء سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کے تیسرے روز انعامات تقسیم کئے گئے، ڈویژنل صدر فخر حسین محمدی نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کی۔ ورکشاپ کا اختتام دعائے سلامتی امامؑ زمانہ سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 806647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/806647/1/چنیوٹ-آئی-ایس-او-کی-تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org