QR CodeQR Code

کراچی میں متحدہ اپوزیشن کا جلسہ

26 Jul 2019 00:09

باغ جناح کراچی میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہم پر ایک سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا، مہنگائی کا بم گرایا، ہم اس حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہے ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہوچکے ہیں، اس لئے کہ ملک کا ہر طبقہ حکومت کے نشانے پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کے موقع پر کراچی میں جلسہ عام کا انعقاعد کیا گیا۔ باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسہ میں بلاول بھٹو زرداری، ایاز صادق، ایمل اسفندیار ولی، عبدالغفور حیدری سمیت بڑی تعداد میں اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہماری اپنی اپنی جماعتیں ہیں مگر جمہوریت کے لئے ہم نے مشترکہ جدوجہد کی، پاکستان کا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مفتی محمود اور دیگر کے ساتھ مل کر بنایا، 25 جولائی کو ہم پر ایک سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا، مہنگائی کا بم گرایا، ہم اس حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہے ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہوچکے ہیں، اس لئے کہ ملک کا ہر طبقہ حکومت کے نشانے پر ہے، ملک کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جو سلوک ہوا، وہ سب کے سامنے ہے، آصف علی زرداری کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے 18 ویں ترمیم دی اور نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے ایٹمی دھماکے کئے اور گوادر پورٹ بنائی۔


خبر کا کوڈ: 807083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/807083/1/کراچی-میں-متحدہ-اپوزیشن-کا-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org