0
Friday 26 Jul 2019 15:32

بلامیک، سیاحوں کی نظروں سے اوجھل جنت نظیر علاقہ

اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو کا بالائی علاقہ بلامیک خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے، گلگت سکردو روڈ کے ساتھ بشو پل سے بلامیک تک مسافت تقریباً 10 کلومیٹر کے قریب ہے۔ مواصلاتی سہولیات نہ ہونے اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے یہ جنت نظیر علاقہ سیاحوں کی نظر سے اوجھل رہا تاہم حال ہی میں محکمہ سیاحت اور تحفظ ماحولیات کے بعض حکام نے بلامیک کا دورہ کیا تو وہ علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس علاقے کی خوب تشہیر ہوئی۔ بلامیک  روندو کے بالائی اور سرد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، یہ ضلع روندو میں آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا علاقہ ہے۔ سخت سردی کی وجہ سے یہاں سال میں صرف ایک فصل ہی کاشت ہو سکتی ہے۔ بلامیک آلو کی پیداوار کے لحاظ سے پورے بلتستان میں مشہور ہے۔
خبر کا کوڈ : 807192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش