QR CodeQR Code

اسلام آباد، مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم سے ملاقات

27 Jul 2019 01:45

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا استقبال کیا اور مولانا طارق جمیل وزیراعظم سے پرجوش انداز میں گلے ملے، انہیں چند لمحوں کیلئے سینے سے لگائے رکھا، جس پہ وزیراعظم مسکرائے، مولانا کا ہاتھ پکڑا اور انہیں خوش آمدید کہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے تبلیغی جماعت کے رہنماء ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم ہاوس میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا استقبال کیا اور مولانا طارق جمیل وزیراعظم سے پرجوش انداز میں گلے ملے، انہیں چند لمحوں کیلئے سینے سے لگائے رکھا، جس پہ وزیراعظم مسکرائے، مولانا کا ہاتھ پکڑا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر تبلیغی جماعت کے علمائے کرام کا وفد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی دورہ امریکا سے واپسی پر کسی بھی مذہبی رہنماء سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں ریاست مدینہ کے اصول پر پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے اعلان پر مبارکباد دی تھی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا، اسوقت مولانا طارق جمیل کو عمران خان کے متعلق سخت موقف رکھنے والے دیوبندی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 807300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/807300/1/اسلام-آباد-مولانا-طارق-جمیل-کی-وزیراعظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org