QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک کی سفیران مہدیؑ تربیتی ورکشاپ

28 Jul 2019 12:33

ورکشاپ میں مرکزی کابینہ سمیت سندھ بھر سے سفیران مہدیؑ نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں سفیران مہدیؑ کو ایام عزا ماہ محرم الحرام میں عشرے پڑھنے اور مختلف مجالس میں حقیقی روایات اور عزاداری کو بامقصد بنانے کیلئے تربیت دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سفیران مہدی (عج) 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد دادو سٹی میں کیا گیا، جس میں مرکزی کابینہ سمیت سندھ بھر سے سفیران مہدیؑ نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں سفیران مہدیؑ کو ایام عزا ماہ محرم الحرام میں عشرے پڑھنے اور مختلف مجالس میں حقیقی روایات اور عزاداری کو بامقصد بنانے کیلئے تربیت دی گئی، ورکشاپ میں علمی، فکری دروس دیئے گئے، جس میں چیئرمین اصغریہ تحریک سید حسین موسوی نے خصوصی خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 807564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/807564/1/اصغریہ-تحریک-کی-سفیران-مہدی-تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org