0
Sunday 28 Jul 2019 23:36

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا

اسلام ٹائمز۔ گمبہ سکردو میں اسد عاشورا عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف امام بارگاہوں، عزاخانوں سے علم، تابوت، ذوالجناح اور تعزیے کے 15 چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ صادق آباد سے برآمد ہوا، راستے میں دوسرے دستے بھی اس میں شامل ہوئے، تمام ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلیٰ گمبہ سکردو میں پہنچ کر زیارت شہدائے کربلا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ جلوسوں کی گذرگاہوں پر پانی، شربت اور دودھ کی سبلیں لگائی گئیں تھیں، محکمہ صحت اور مختلف سیاسی، مذہبی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کی طرف سے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔ جلوسوں کی برآمدگی سے قبل مختلف امام بارگاہوں، عزاخانوں اور گھروں میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزاء برپا کی گئیں، جن سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام  و ذاکرین نے واقعہ کربلا و فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و یگانگت کی تلقین کی۔ شہدائے کربلا کی یاد میں نکالے گئے جلوسوں میں 60 ہزار کے قریب عزادارن امام مظلوم نے شرکت کی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے لال کا پرسہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 807611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش