QR CodeQR Code

شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

29 Jul 2019 21:30

کراچی پریس کلب پر احتجاج کے شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی اس دور کے ابوذر ہیں، جو حکومت کے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود راہ حق پر قائم ہیں، انہوں نے حق کا دفاع نہیں چھوڑا، انہوں نے مولا علی (ع) کا راستہ نہیں چھوڑا، آج چار سال ہونے کو ہیں لیکن شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ محترمہ اپنے بچوں کی شہادت کے بعد بھی مولا علی (ع) کے راستے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فری زکزاکی موومنٹ کے زیر اہتمام نائیجیریا میں جاری شیعیان علی (ع) پر ظلم و ستم اور آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، راشد رضوی، خالد راؤ، یوشع گوکل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے نائیجیرین حکومت کے خلاف اور آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی اس دور کے ابوذر ہیں، جو حکومت کے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود راہ حق پر قائم ہیں، انہوں نے حق کا دفاع نہیں چھوڑا، انہوں نے مولا علی (ع) کا راستہ نہیں چھوڑا، آج چار سال ہونے کو ہیں لیکن شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ محترمہ اپنے بچوں کی شہادت کے بعد بھی مولا علی (ع) کے راستے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ شیخ زکزاکی کے تحریک اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، شیخ زکزاکی کی گرفتاری نے نائیجیریا حکومت کے یزید صفت حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دی ہے، وہ دن دور نہیں جب شیخ زکزاکی کی رہائی کی تحریک نائیجیریا حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی اور شیخ زکزاکی اپنے کروڑوں چاہنے والوں کے درمیان موجود ہونگے، لیکن نائیجیریا حکومت یہ بات بھی یاد رکھے کہ اگر شیخ زکزاکی پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان میں موجود ان کے چاہنے والے نائیجیریا کے سفارتخانوں کا گھیراؤ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 807800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/807800/1/شیخ-زکزاکی-کی-رہائی-کیلئے-کراچی-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org