0
Tuesday 30 Jul 2019 21:59

تحریک انصاف جی بی کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری اسلام آباد میں ہوئی، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی کے نئے صدر اور کابینہ ممبران سے حلف لیا۔ 19 جولائی کو جی بی میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور کایبنہ ممبران کا تقرر عمل میں لایا گیا تھا۔ جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کو پارٹی کا صوبائی صدر بنایا گیا ہے جبکہ کابینہ میں فتح اللہ کو جنرل سیکرٹری، اکبر حسین اکبر سیکرٹری اطلاعات، اجمل حسین سیکرٹری فنانس، شاہ ناصر سینیئر نائب صدر، عبید اللہ بیگ اور امجد زیدی نائب صدور، تقی اخونزادہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، آمنہ انصاری، صابر حسین اور نوشاد عالم کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش