QR CodeQR Code

اسلام آباد، پلاسٹک فری پاکستان مہم کا آغاز

1 Aug 2019 18:56

وزارتِ خارجہ میں پلاسٹک فری پاکستان تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، اس کے لئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے، کراچی کی صورتحال کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے زیرانتظام اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنیکے لیے مہم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں پلاسٹک فری پاکستان تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، اس کے لئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے، پچھلے دو دن سے میں کراچی کی صورتحال دیکھ رہا ہوں وہاں پورا سسٹم بلاک ہے، جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں، میں اس مہم کے آغاز پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں. 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے، میری خواہش ہے کہ وزارتِ خارجہ اس کا آغاز کرے اور ہر شہری اس ذمہ داری کو محسوس کریں، تاکہ ہم پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنا سکیں۔
 


خبر کا کوڈ: 808313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/808313/1/اسلام-آباد-پلاسٹک-فری-پاکستان-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org